مقبوضہ کشمیر کے علاقے پٹن میں گرینیڈ حملے میں بھارتی پولیس افسر ،دو اہلکار زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:56

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں آج بھارتی پولیس کے ایک ناکے پر گرینیڈ کے حملے میں بھارتی پولیس کا افسر سمیت اور دو اہلکارزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نامعلوم حملوں آوروں نے پٹن میںپولیس کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس سے ڈی ایس پی ظفر احمد اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ترجمان نے سرینگرمیں کہاکہ نامعلوم حملہ آوروں نے پٹن میں ایک ناکہ پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں زخمیوں کوعلاج کے لیے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔