محکمہ بلدیات سندھ’’ ریبیس کنٹرول پروگرام‘‘ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے،وزیر بلدیات سندھ
پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام ڈی ایم سیز اور ضلع کونسل میں سے 5 , 5 ملازمین کو اس کی ماسٹر تربیت کے لئے مختص کیا جائے گا ،سعید غنی
بدھ 17 اکتوبر 2018 16:57
(جاری ہے)
اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے اس سلسلے میں کراچی کا سروے مکمل کرلیا ہے اور اس دوران یہ بات واضح ہے کہ کراچی میں کتوں کے کاٹنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ریبیس کنٹرول پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں کتوں کی ویکسینیشن کی جائے گی اور ان کے برتھ کنٹرول کی بھی ویکشینیسن کی جائے گی تاکہ کتوںکی شرح میں مزید اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت کتوں کی افزائش نسل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وفد نے صوبائی وزیر بلدیات کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او اور ورلڈ آرگنائزیشن فور اینیمل ہیلتھ کے تعاون سے اب تک کراچی کی ابراہیم حیدری کی تین یونین کونسلز میں 2145 کتوں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومت سندھ اور محکمہ بلدیات سندھ ان سے بھرپور تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں کراچی کی 6 ڈی ایم سیز اور ایک یونین کونسل کے فی کس 5 افراد کو ان کی آرگنائزیشن کے ساتھ ماسٹر ٹرینرز کی حیثیت سے شامل کرایا جائے گا اور یہ ماسٹر ترینرز مزید 50 افراد کو اپنی اپنی ڈی ایم سیز میں ٹرینگ دیں گے اور بعد ازاں اس سلسلے کو سندھ بھر کے دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں کتوں کو زہر دے کر مارنے کی روایت تھی لیکن جاندار کو مار دینے کے حوالے سے تحفظات کے بعد سندھ بھر میں اس سلسلے کو بند کردیا گیا، جس کے بعد کتوں کی تعداد اور ان کے کاٹنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے لیکن اب ریبیس کنٹرول پروگرام کے تحت اس کی روک تھام ایک بہتر اقدام ہے اور ہم اس میں آپ کا بھرپور ساتھ دینے کا تیار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.