مسلم ہینڈز کوٹلی کی طرف سے 82یتیم بچوں میں سکالر شپ چیک اور10یتیم بچیوں اور بیواؤں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:33

کوٹلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مسلم ہینڈز کوٹلی کی طرف سے 82یتیم بچوں میں سکالر شپ چیک اور10یتیم بچیوں اور بیواؤں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔تقریب مسلم ہینڈز آفس کوٹلی میں منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عطیہ جیلانی تھیں جبکہ صدارت ایریا منیجر مسلم ہینڈز کوٹلی حافظ محمد شفیق نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عطیہ جیلانی نے کہا کہ مسلم ہینڈز دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے جو قابل قدر اور قابل تقلید عمل ہے۔اُنھوں نے کہا کہ دنیا امتحان گاہ ہے جہاں رب تعالیٰ کی پاک ذات کسی کو دے کر اور کسی سے لیکر امتحان لے رہی ہے۔ روز محشر وہ لوگ حساب دینگے جنہیں اللہ تعالیٰ نے دنیاوی دولت سے نوازا تھایقینا یہ کٹھن مرحلہ ہوگا لیکن جو لوگ ،شخصیات یا ادارے اللہ پاک کی مخلوق بھلائی ،اُن کے دُکھ درد کو بانٹنے کا کام کرتے ہیں وہ دُنیا و آخرت دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے۔

(جاری ہے)

عطیہ جیلانی کا کہنا تھا مسلم ہینڈز تو دنیا پھر میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ،کوٹلی میں حافظ شفیق کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہوا ۔مسلم ہینڈز سے جڑے تمام لوگ یہ نیک کام کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔تقریب کے آخر میں ایریا منیجر مسلم ہینڈز کوٹلی حافظ محمد شفیق نے مہمان خصوصی عطیہ جیلانی کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکال کر پروگرام میں شرکت کی۔ حافظ شفیق کا کہنا تھا کہ ہم مشن انسانیت کی خدمت ہے اور ہم اپنے اس مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :