رائے ونڈ میں غیر قانونی پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:57

رائے ونڈ میں غیر قانونی پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئے
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) رائے ونڈ میں غیر قانونی پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر کے پوش علاقوں میں متعدد غیر قانونی پٹرول پمپ قائم تھے جنکے خلاف سٹی پولیس اور سول ڈیفنس افسران نے کارروائی کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرکے مشینیں اپنے قبضہ میں لے لی تھی ،مقدمات میں ضمانت پر رہائی ملنے کے فوری بعد مذکورہ بااثر مالکان نے دوبارہ مشینیں نصب کرکے کھلے پٹرول کی فروخت کا دھندہ شروع کردیا ہے ،رائے ونڈ شہر کے گنجان علاقوں ریلوئے روڈ ،سند ر روڈ،کوٹ رادھا کشن روڈ ،مانگا روڈ پر غیر قانونی پٹرول پمپ مالکان بغیر لائسنس اور حفاظتی اقدامات کے مشین لگا کر کھلا پٹرول فروخت کررہے ہیں جس سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر معیاری پٹرول کی فروخت سے جہاں گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں وہاں انسانی جانیں دائو پر لگی ہوئی ہیں ،سول ڈیفنس حکام کی چشم پوشی سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔