Live Updates

’’نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی‘‘ کا قیام پارٹی قائد وزیراعظم عمران خان کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے ،

اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ہم نے دن رات ایک کر رکھا ہے، اپنی حکومت کے پانچ سالوں میں ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم غریب لوگوں کو چھت فراہم کرنے کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں کامیاب ہو جائیں گے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک کی 50 سے 100 صنعتیں بالواسطہ، بلاواسطہ مستفید ہوں گی ،ہماری معیشت آگے بڑھے گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا، زمین حکومت فراہم کرے گی جبکہ پرائیویٹ کمپنیاں اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی کی ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:15

’’نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی‘‘ کا قیام پارٹی قائد وزیراعظم عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ ’’نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی‘‘ کا قیام پارٹی قائد وزیراعظم عمران خان کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ہم نے دن رات ایک کر رکھا ہے، اپنی حکومت کے پانچ سالوں میں ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم غریب لوگوں کو چھت فراہم کرنے کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں کامیاب ہو جائیں گے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک کی 50 سے 100 صنعتیں بالواسطہ، بلاواسطہ مستفید ہوں گی اور اس سے ہماری معیشت آگے بڑھے گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا، زمین حکومت فراہم کرے گی جبکہ پرائیویٹ کمپنیاں اس منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔

بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کو چھت فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ہے اور زمینوں کی نشاندہی کیلئے لینڈ بینک کا قیام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، وفاق کے علاوہ صوبے اس پراجیکٹ کیلئے زمین فراہم کریں گے جبکہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے گہری دلچسپی لے رہی ہیں، اس سلسلہ میں ہماری غیر ملکی کمپنیوں سے بھی بات چیت چل رہی ہے، ہم اس منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر چلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اس لئے ایک ایماندار لیڈر کی موجودگی میں ہم سب کو یقین ہے کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پراجیکٹ کی شروعات ہے اس لئے ابھی کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم ان مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ آج سے پہلے ایک عام آدمی جو اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ہماری اس سکیم سے اس کا اپنے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، اس منصوبہ کی نگرانی کیلئے 17 رکنی ٹاسک فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، ہائوسنگ اتھارٹی عوام کو ون ونڈو سہولیات فراہم کرے گی، پہلے مرحلہ میں 25 لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے جو غریب لوگوں کو آسان اقساط پر دیئے جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات