منشاء بم بیٹے سمیت 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے منشاء بم اور اس کے بیٹے کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گزشتہ روز قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے منشا بم کو بیٹے سمیت 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

منشا بم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے، سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست پر سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کے خلاف کارروائی کے لیے کیس کی سماعت کی تھی اور گرفتاری سمیت تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا روپوشی ختم کرکے سپریم کورٹ میں پیش ہوا تھا جس کے بعد عدالت کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔