ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے ملک میں قائم چیمبرز کے مابین کوآرڈینیشن کے فروغ دیا جائے،فیض محمد

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیض محمد نے نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی صنعتوں کوسستی اور غیر معیاری درآمدی اشیاء اور بعض برآمدی اشیاء پر ناجائزطور پر لگائی جانیوالی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے حوالے سے موثر کردار ادا کرکے ملکی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرے ۔

ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے ملک میں قائم چیمبرز کے مابین کوآرڈینیشن کے فروغ دیا جائے اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے حوالے سے چیمبرز اور بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان کی سینئر ممبر روبینہ اطہر نے سرحد چیمبر کو یقین دلایا ہے کہ NTC ملکی صنعت کو مکمل تحفظ فراہم کریگا اور WTO کے مروجہ قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستانی ایکسپورٹ کو فروغ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیض محمد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر حارث مفتی ‘ نیشنل ٹیرف کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل خضر حیات ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح الرحمان ‘ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ‘اکبر شیراز ‘ ملک عمران اسحق ‘ احسان اللہ ‘ محمد شفیق آفریدی ‘ الطاف بیگ ‘ ارشد صدیقی ‘شاہد حسین ‘شمس آفریدی ‘ نثار اللہ خان اور فضل واحد ‘ غضنفر علی ساول ‘ابرار علی ‘ راشد اقبال سمیت صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد نے بیرون ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ قریبی روابط اور چیمبرز کے ساتھ مشاورت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان اپنا موثر کردار ادا کرے ۔ نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان کی سینئر ممبر روبینہ اطہر نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے حوالے سے WTO کے قوانین کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بناتا ہے اور اس ادارے کا بنیادی مقصد مقامی صنعتوں کے تحفظ اور ان میں مقابلے کے رجحان میں اضافے اور ایکسپورٹ کے فروغ سمیت صنعت و تجارت کے شعبے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے اقدام اٹھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :