آئی جی سندھ سے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سات رکنی وفد کی ملاقات

تاجربرادری کی نمائندہ تنظیموں عہدیداران اور ممبران سے علاقوں کی سطح پر رابطوں کو بھی مضبوط اور پائیدار بنایا جائے،ڈاکٹرکلیم امام

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:32

آئی جی سندھ سے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سات رکنی وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI) کے سات رکنی وفد نے چیئرمین نور محمد کی سربراہی میں ملاقات کی اور صوبائی سطح پر قائم صنعتی وتجارتی زونز سے وابستہ تاجربرادری کو درپیش مسائل ومشکلات سمیت دیگرضروری امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ واے آئی جی ایڈمن سی پی او بھی موجود تھے ۔آئی جی سندھ نے وفد کو صنعتی وتجارتی زونز سمیت صوبائی سطح پر اختیارکردہ سیکیورٹی حکمت عملی ولائحہ عمل کی باالخصوص اور باالعموم جملہ تفصیلات کا احاطہ کیا اور دیگر ضروری پولیس اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ تمام صنعتی وتجارتی زونز کے ممکنہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر باقاعدہ تاجربرادری کی تجاویزومشاورت سے ناصرف حل کیا جائے بلکہ اس ضمن میں تاجربرادری کی نمائندہ تنظیموں عہدیداران اور ممبران سے علاقوں کی سطح پر رابطوں کو بھی مضبوط اور پائیدار بنایا جائے ۔ایف پی سی سی آئی کے وفد نے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پولیس سندھ کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :