Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر خیبر پختونخوا کی ملاقات،اسپیکر نے صوبائی حکومت ، اسمبلی امور سے متعلق آگا ہ کیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:42

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر خیبر پختونخوا کی ملاقات،اسپیکر نے صوبائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے وزیر اعظم کو صوبائی حکومت اور بلخصوص اسمبلی امور سے متعلق آگا ہ کیا۔ اسپیکر نے وزیر اعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح عوامی فلاح ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور ہدا یا ت کے مطابق نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔

سپیکر نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت کی موثر قانون سازی کے لیے کوششوں کو تسلسل دیتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئے قوانین متعارف کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی اپنا مثالی کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک ِانصاف کی گزشتہ حکومت میں کی جانے والی قانون سازی نہ صرف دیگر صوبوں کے لیے قابلی تقلید تھی بلکہ ان قوانین کو بین الاقوامی سطح پر بھی بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت اور بالخصوص صوبائی اسمبلی کی کارگردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے اور نئے پاکستان کی تعمیر میں خیبر پختونخوا کا کردار دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات