Live Updates

احترام سے بات کریں ورنہ سب کے کچے چھٹے کھول دوں گا

ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں دھواں دھار تقریر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اکتوبر 2018 18:18

احترام سے بات کریں ورنہ سب کے کچے چھٹے  کھول دوں گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2018ء) آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کی۔اس کے جواب میں مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے بھی دھواں دھار تقریر کی اور کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو تقریر کرنے کا پورا موقع دیا۔شہباز شریف نے آتے ساتھ کہا کہ میں یہاں کیس پر بات کرنے نہیں آیا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں اپنے کیس پر بات کرنے کا بھرپور موقع دیا گیا۔

جس مقصد کے لئے اجلاس طلب کیا گیا وہ پورا ہو چکا ہے۔یہاں پر میں شہباز شریف کی نیب سے متعلق کی ہوئی کچھ باتوں کو کلئیر کرنا چاہتا ہوں۔شہباز شریف کو جوش خطابت میں کی ہوئی باتیں یاد نہیں رہتی۔شہباز شریف نے میجر کامران کیانی کو چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے 35 ارب کا ٹھیکہ دینے کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دس سالہ دور حکومت میں میجر کامران کیانی کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کیں۔

وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیراتطارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو بھی حکمران رہا ہے وہ یہ کہہ رہا ہے کہ اس نے کرپشن نہیں کی‘ یہ بتایا جائے کہ 30 ہزار ارب روپے کے قرضے کہاں پر خرچ ہوئے‘لاہور رنگ روڈ منصوبے کے لئے اراضی پاک فوج نے خریدی تھی‘ رنگ روڈ کی تعمیر پر لاہورکے شہری آج بھی دعائیں دے رہے ہیں‘ چوہدری پرویز الٰہی نے جب حکومت چھوڑی تو اس وقت پنجاب کے خزانے میں 100 ارب روپے سے زائد کی رقم تھی لیکن جب شہباز شریف نے حکومت چھوڑی تو ساڑھی7 سو ارب روپے کا خسارہ تھا۔

سب کو پتہ ہے پاناما پیپرز میں ن لیگ کا لیڈر ایک جواب بھی نہیں دے سکا اور آج اس حکومت کی وجہ سے شہباز شریف پروٹیکشن آرڈر کے تحت اس ایوان میں بول رہا ہے۔اس دوران مخالف جماعتوں کے شور مچانے پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مجھے بولنے دو ورنہ میں سب کا کچہ چھٹہ کھول دوں گا مجھے سب کے بارے میں معلوم ہے۔اس حمام میں سارے ننگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ اور ارادوں میں جو حب الوطنی دیکھی ہے وہ میں نے کسی میں نہیں دیکھی۔

میرا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے میں پہلے بھی ان کا ورکر تھا اور آئندہ بھی رہوں گا مگر کسی کی اچھائی تسلیم کی جانی چاہیے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ کوئی ایک بھی پاکستانی ایسا نہیں ہے کہ جسے پاک ترک دوستی پر فخر نہ ہو۔ ہم ان کی اس حوالے سے ٹھیکیداری تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ جسٹس قیوم کی گفتگو کی کیسٹ ابھی بھی مارکیٹ میں موجود ہے۔ اللہ نے موقع دیا ہے ملک میں شفافیت ‘ محنت اور جدوجہد کے ذریعے کام کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات