سی پیک کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص گوادر میں معاشی و صنعتی انقلاب برپا ہوگا،میاں زاہد حسین
گوادرچیمبرآف کامرس گوادر کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے کوشاں ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
بدھ 17 اکتوبر 2018 19:05
(جاری ہے)
شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں 20سڑکیں اور 8بلڈنگ مکمل ہوچکی ہیں،دیگرترقیاتی منصوبوںپر کام جاری ہے جس میں ہسپتال اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ شامل ہیں۔
شپنگ ایجنسی، گڈز ٹرانسپورٹ، گوادر سے کراچی اور عرب ممالک کے لئے فیری سروسز، ہوٹلز، مچھلی کی صنعت بشمول فریزنگ اور پیکنگ، نجی تعلیمی ادارے، نجی ہسپتال، آئل ٹرمینل، وئیر ہاوسنگ، برآمداتی صنعتیں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے بطور خاص موجود ہیں جن سے بڑے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کارزبردست فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ریستوران، نجی پارکس، واٹراسپورٹس، پرنٹنگ پریس، روزمرہ استعمال کی اشیاء کے لئے دکانیں و مارکیٹیں، ٹورازم، ادویات، LPG، وغیرہ میں درمیانے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔تازہ پانی کی موجودگی سے پولٹری اور ڈیری سمیت پھل اور سبزیوں کی کاشت بھی کی جاسکتی ہے جس سے مقامی سرمایہ کار مستفید ہوسکتے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ ٹاون پلانرز، میڈیکل کلینکس، لاء فرمز، آرکیٹیکٹ، پرائیویٹ کارز سمیت کئی شعبوں میں چھوٹے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر میں 12منصوبے جاری ہیںجن میں گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ،ایسٹ بے ایکسپریس وے، فری زون، فریش واٹر ٹریٹمنٹ، پاک چین دوستی ہسپتال، اسٹیل پارک، گوادر یونیورسٹی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں مزیدمعاشی بہتری آئیگی، کاروباری سرگرمیاں فروغ پائینگی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگانیزبلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی نیز پڑوسی ممالک سے تجارتی تعلقات میں عملاً اضافہ ہوگا اور وسط ایشیائی ممالک کے ذریعے سے ترکی اور یورپ کی منڈیوں تک پاکستانی پیداوار آسان اور سستی رسائی حاصل کرسکے گی۔2017میں گوادر بندرگاہ کے ذریعے تقریباً4ہزار میٹرک ٹن جبکہ 2008سے اب تک تقریباً 8لاکھ ٹن کارگو گوادر بندرگاہ کے ذریعے درآمد کیا جاچکا ہے۔گوادر بندرگاہ مستقبل میں پاکستانی برآمدات میں اضافے اور نئی بیرونی منڈیوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گوادرچیمبر آف کامرس کے مطابق ساحلی شہر میں سرمایہ کاری کے ایک لاکھ سے زائد مواقع ہیں، ایک ہزار سے زائد پراجیکٹس میں10مختلف ممالک سے 10ہزار کے لگ بھگ ادارے سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔ گوادر کی تیز رفتار معاشی ترقی کے لئے حکومت کا گوادر چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملکر کام کرناپاکستان کے لئے انتہائی نفع بخش ثابت ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.