پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب36ارب88 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:05

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب36ارب88 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز جاری مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 983پوائنٹس اضافے سے 37600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب36ارب88 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.84فیصدزائدجبکہ84.15فیصد حصص کی قیمتوں میں اجافہ ریکارڈ کیاگیا۔

بدھ کوکاروبار کا آغازملے رجحان سے ہواتاہم کچھ دیر ہی بعد غیرملکی سرمایہ کاروں ،حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے توانائی،کیمیکل ،ٹیلی کام ، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی ، جس کے نتیجے میں کئی روز سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے ،صبح کے سیشن میں مجموعی طور پرکے ایس ای100انڈیکس میں 600سے زائد پوانٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ دوسرے سیشن میں مارکیٹ 950 سے زائد پوائنٹس تک بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 983.96پوائنٹس اضافہ سی37647.34پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر385کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی324کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،45کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب36ارب88 کروڑ27لاکھ58ہزار635روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب96 ارب11 کروڑ56لاکھ28ہزار904روپے ہوگئی ۔

بدھ کومجموعی طور پر19کروڑ41لاکھ67ہزار150شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ24لاکھ37ہزار430 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سی رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت299.00روپے اضافے سی7299.00روپے اورانڈس موٹرزاینڈکوکے حصص کی قیمت52.86روپے اضافے سی1110.24روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت125.00روپے کمی سی2375.00روپے اورشفاء انٹرنیشنل اسپتال کے حصص کی قیمت6.06روپے کمی سی269.19روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں2کروڑ21لاکھ5ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.14روپے اضافے سی21.94روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں1کروڑ5لاکھ52ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت92پیسے اضافے سی14.22روپے ہو گئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس447.07پوائنٹس اضافے سی18158.38پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس2016 پوائنٹس اضافی سی64072.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس534.95پوائنٹس اضافے سی27854.73پوائنٹس پر بند ہوا ۔