ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ملارجحان

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں8پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:05

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میںغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ملارجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں8پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.68روپے سے گھٹ کر133.60روپے اور قیمت فروخت133.78روپے سے گھٹ کر133.70روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میںاستحکام اور قیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت133.50روپے سے بڑھ کر134.00روپے ہوگئی۔بدھ کویوروکی قیمت خریدمیں مستحکم اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں25پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید152.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت154.50روپے سے بڑھ کر155.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید173.50روپے سے گھٹ کر173.25روپے اورقیمت فروخت176.50روپے سے گھٹ کر176.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسی اور یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں30پیسے اورقیمت فروخت میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.00روپے سے بڑھ کر35.20روپے اورقیمت فروخت35.60روپے سے بڑھ کر35.80روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید35.80روپے سے بڑھ کر36.10روپے اورقیمت فروخت36.40روپے سے بڑھ کر36.80روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے اور قیمت فروخت19.80روپے سے مستحکم رہی۔