پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹریل 3 پرایکو ہائیک کا انعقاد

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:05

پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹریل 3 پرایکو ہائیک کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے اسلام آباد ٹریل 3 کے راستے میں موجود کچرا جمع کرنے اور اس کو صاف رکھنے کی غرض سے اپنے ملازمین کے لیے ایکو ہائیک کا انعقاد کیا۔ پی ٹی سی ایل اس سرگرمی میں حصہ لینے والے اُن ذمہ دار ملازمین پرفخر کرتا ہے جوان معاشرتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔

اس سرگرمی میں ہر عمر کے تقریبا 400ملازمین کے ساتھ ساتھ فیمیلزنے بھی حصہ لیا، اس سرگرمی میں شامل شرکاء اور قوت- گویائی و سماعت سے محروم - خصوصی افراد کا حوصلہ قابل- دید تھا جنہوں نے اپنے ماحول کی بہتری کے لئے مثبت کردار اداکیا۔اس موقع پر چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل ،سیّد مظہر حسین نے کہا: -"پی ٹی سی ایل نے اپنی CSR پالیسی کے تحت بہت سی سماجی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک ماحول کی حفاظت بھی ہے۔ ماحول کی حفاظت اور اس کے تحفظ کے لئے مسلسل کوشش کی ضرورت ہے۔ یہ ایکو ہائیک گرد ونواح کو صاف رکھنے، ماحول دوست اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔ پی ٹی سی ایل کے کلچر - 'ون فیملی' کا اہم حصہ ہونے کے ناطے اور ملازمین میںٹیم بلڈنگ کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و اچھی صحت کے لیے اس قسم کی سرگرمیاں متواتر طور پر منعقد کی جاتی رہیں گی ۔

" دارالحکومت میںپیدل سفر کے کئی ہائیکنگ ٹریلز ہونے کی وجہ سے ، یہاںپیدل چلنا ایک مقبول سرگرمی ہے ، تاہم ان راستوں پر بہت ساری آلودگی جمع ہو جاتی ہے جو کہ ان ہائیکنگ ٹریلز اور ان پر چلنے والوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس ایک دن پر مشتمل ہائیکنگ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کو صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کے لئے آگاہی فراہم کی۔ اس ہا ئیک میں دیگر ملازمین کے علاوہ خواتین کی شرکت بھی حوصلہ افزا تھی ۔