Live Updates

نیب کے عقوبت خانے کی کوئی کھڑکی ہے نہ ہی ہوا آسکتی ہے ،ْ جب تک باہر نہ نکلیں تو دن رات کا پتہ نہیں چلتا ،ْشہبازشریف

نیب میں ریفارمزکی ضرورت ہے ،ْ شفاف احتساب کیلئے نیب کو رہنا چاہیے ،ْ پارٹی نہ بنے ،ْ میرے اور نواز شریف کے موقف کے بارے میں لوگوں نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی ،ْ نوازشریف عوام کے قائد ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں ،ْ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:18

نیب کے عقوبت خانے کی کوئی کھڑکی ہے نہ ہی ہوا آسکتی ہے ،ْ جب تک باہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ نیب کے عقوبت خانے کی کوئی کھڑکی ہے نہ ہی ہوا آسکتی ہے ،ْ جب تک باہر نہ نکلیں تو دن رات کا پتہ نہیں چلتا ،ْنیب میں ریفارمزکی ضرورت ہے ،ْ شفاف احتساب کیلئے نیب کو رہنا چاہیے ،ْ پارٹی نہ بنے ،ْ میرے اور نواز شریف کے موقف کے بارے میں لوگوں نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی ،ْ نوازشریف عوام کے قائد ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

بدھ کو اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ نیب کے عقوبت خانے کی کوئی کھڑکی ہے نا ہوا آسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دن اور رات کا بھی پتا نہیں چلتا جب تک باہر نہ نکلیں ،ْچوبیس گھنٹے لاک رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آشیانہ اسکیم سے متعلق صحافی نے سوال کیا تو شہباز شریف نے کہ اکہ آشیانہ اسکیم سے متعلق سوال کا جواب میں پارلیمنٹ میں دے چکا ہوں۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب میں ریفارمز کی ضرورت ہے ،ْشفاف احتساب کیلئے نیب کو رہنا چاہے لیکن نیب کو پارٹی نہیں بننا چاہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان اور نیب کے الزامات و سولات ایک جیسے ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہا کہ میں اپنا تفصیلی موقف قومی اسمبلی میں بیان کردیا ہے ،ْایک ایک لفظ جو کہا واضح کہا اسکا پہرا بھی دوں گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف توانائی کے منصوبے میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کا کہا گیا۔انہوںنے کہاکہ میرے اور نواز شریف کے موقف کے بارے میں لوگوں نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی ،ْغلام اسحاق خان کے زمانے میں ہمارے درمیان تقسیم کی باتیں ہوئیں ،ْپرویز مشرف کے دور میں بھی اس قسم کی باتیں کیں ۔انہوںنے کہا کہ حقیقت ہے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آج تک اپنے بھائی کا کنٹریکٹ کینسل کرنے کے بارے میں نہیں پوچھا۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف عوام کے قائد ہیں ہم انکے ساتھی ہیں ،ْجو لیڈر شپ فیصلے کرتی ہے ہم انہیں مانتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ آشیانہ کے حوالے سے تمام حقائق اج بیان کردی ہیں ،ْطارق باجوہ کی رپورٹ بھی سامنے رکھ دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات