شہبازشریف کی ایوان میں آمد ،ْ لیگی اراکین نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا ،ْ شیر آیا ،ْ شیر آیا ‘‘ کے نعرے لگائے

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:18

شہبازشریف کی ایوان میں آمد ،ْ لیگی اراکین نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر لیگی اراکین نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا ،ْ شیر آیا ،ْ شیر آیا ‘‘ کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف جب ایوان میں داخل ہوئے تو لیگی اراکین نے ’’ دیکھو دیکھو کون آیا‘ شیر آیا شیر آیا ‘‘ کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر بعض لیگی اراکین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر پر مبنی پوسٹرز بھی لہرائے۔