مالی بحران کے باوجود حکومت نے کسان دوست بجٹ پیش کیا، وزیر زراعت

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:28

مالی بحران کے باوجود حکومت نے کسان دوست بجٹ پیش کیا، وزیر زراعت
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ زراعت چونکہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس کی اسی اہمیت کے پیش نظر موجودہ حکومت نے شعبہ زراعت کیلئے 93 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے،مالی بحران کے باوجود حکومت نے کسان دوست بجٹ پیش کیا ہے،وزیر زراعت نے بتایا کہ پچھلی حکومت نے مالی سال2017-18 میں زراعت کیلئے 81 ارب30 کروڑ مختص کئے تھے مگر موجودہ حکومت کی ترجیحات میں زراعت ہمیشہ سے سرِ فہرست رہی ہے اس لئے حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے نہایت کسان دوست بجٹ پیش کیا ہے،کسان بھائیوں کو 2 لاکھ 50 ہزار بلا سود قر ضہ جات کی فراہمی کیلئی15 ارب روپے کی رقم بھی مختص کی گئی ہے،اس میں کو ئی شک نہیں کہ موجودہ بجٹ میں کاشتکاروں کو تاریخی ریلیف دیا گیا ہے جس کا کاشتکار تنظیموں اور کاشتکاروں نے نہایت خوش دلی سے استقبال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پلوں،سڑکوں اور میٹرو بسوں و ٹرینوں پر بجٹ کو لٹایا اور کاشتکاروں کی حقیقی فلاح کو پسِ پشت ڈال دیا گیا جس سے زرعی میدان میں ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے پیچھے رہ گئے جبکہ موجودہ حکومت کے منشور میں'' تبدیلی'' سے مراد کاشتکاروں کی فلاح اور ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ ہے،وزیر زراعت پنجاب نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کی جاری پالیسیوں کی وجہ سے زرعی شعبہ ایک مثالی روپ میں سامنے آئے گا اور کسانوں کو حقیقی معنوں میں خوشحالی نصیب ہوگی، انہوں نے بتایا کہ زرعی برآمدات کو بڑھانے کیلئے متعدد نئے منصوبہ جات شروع کیے جارہے ہیں، محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کیلئے دن رات مصروفِ عمل ہے اورحکومت اپنے پورے وسائل کو کاشتکاروں پر نچھاور کر رہی ہے تاکہ ہمارے کاشتکار بھائی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :