والدین اور سول سوسائٹی خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن کی ملک گیر مہم میں فعال طور پر حصہ لیں، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:28

والدین اور سول سوسائٹی خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن کی ملک گیر مہم میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے والدین اور سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن کی ملک گیر مہم میں فعال طور پر حصہ لیں۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ انہوں نے اپنے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان میں خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن کیلئے دو ہفتے کی مہم کا افتتاح کیا ہے، یہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ آگاہی مہم ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی بچہ خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن سے محروم نہ رہے کیونکہ اس بیماری کی روک تھام ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہزاروں بچے اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں، ہمارا مقصد اپنے بچوں کو خسرہ سے بچانا ہے، خسرہ سے بچائو کی مہم کے دوران 9 سے 59 ماہ کے تقریباً 3 کروڑ 18 لاکھ بچوں کو ویکسینیشن دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :