ْفخر زمان ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:28

ْفخر زمان ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے پہلے ..
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فخر زمان ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے، وہ مجموعی طور پر کیریئر کی ابتدائی دونوں اننگز میں ففٹی پلس سکور بنانے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں، فخر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، نیتھن لیون نے اپنی ہی گیند پر کیچ تھام کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی، فخر پہلی اننگز میں 94 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے، پاکستان کی جانب سے اس سے قبل عمر اکمل، یاسر حمید اور اظہر محمود کو ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ففٹی پلس سکور بنانے کا اعزاز حاصل تھا، یاسر حمید نے دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ عمر اکمل اور اظہر محمود نے ایک اننگز میں سنچری اور ایک میں ففٹی سکور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :