پانامہ کے ایک ملزم کا احتساب اور سینکڑوں کے حوالے سے پراسرار خاموشی نیب کی غیر جانبداری کے تاثر کی نفی کر رہی ہے‘سراج الحق
موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خود کشی کرلینا بہتر قرار دیتے تھے مگر آج وہ بھی سابقہ حکومتوں کے طرز عمل کو اختیار کر رہے ہیں نیب کے پاس اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر جیبیں بھرنے ، بنکوں سے قرضے لے کر دولت باہر منتقل کرنے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کی تمام معلومات موجودہیں مگر ان کے خلاف مقدمات میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ‘ امیر جماعت اسلامی
بدھ 17 اکتوبر 2018 19:49
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ نیب کے پاس اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر جیبیں بھرنے ، بنکوں سے قرضے لے کر دولت باہر منتقل کرنے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کی تمام معلومات موجودہیں مگر ان کے خلاف مقدمات میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی جس کی وجہ سے ستر فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ ملک میں بے لاگ اور غیر جانبداراحتساب نہیں ہورہا۔
یہ نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو عوام کے اندر پائی جانے والی بداعتمادی اور مایوسی کے خاتمہ کے لیے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کچھ کر کے دکھانا ہوگا، محض باتوں اور دعوئوں سے کچھ نہیں ہوگا ، عوام نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ لوگوں نے موجودہ حکومت کو اس لیے ووٹ دیے ہیں کہ ملک سے غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو ۔ عوام کے مسائل حل ہوں اور ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھ سکے لیکن دو ماہ کی حکومتی کارکردگی سے واضح ہوگیاہے کہ وہ بغیر تیاری اور کسی ہوم ورک کے آگئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو اگر ریلیف نہ ملا تو وہ زیادہ دیر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ حکومت کو ضمنی انتخابات میں عوام کے بدلے ہوئے تیور نظرآگئے ہیں لہٰذا اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کی طرف توجہ دے ۔ غیر ملکی اشیاء کے استعمال کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام پاکستانی مصنوعات خریدیں اور حکومت بھی ملکی مصنوعات کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر آنے والی حکومت رٹ لگا لیتی ہے کہ خزانہ خالی ہے اور ساری پریشانیاں سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ برسراقتدار حکومت اپنی پالیسیاں درست کر لے تو معاملات میں بہتری آسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لینے کی سابقہ حکومتیں بھی مخالفت کرتی رہی ہیں مگر پھر وہ انہی کے در پر جھکتی رہیں ۔ اسی طرح موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خود کشی کرلینا بہتر قرار دیتے تھے مگر آج وہ بھی سابقہ حکومتوں کے طرز عمل کو اختیار کر رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف سے ایک ہی وقت میں 15 ارب ڈالر قرض لینا سوالیہ نشان ہے جبکہ بنیادی اشیا کی بے تحاشا قیمتیں بڑھا کر عوام کی کھال بھی اتاری جارہی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم حکومت کو متوجہ کر رہے ہیں کہ وہ خود کو سنبھالے اور ناکامی کے راستے کو چھوڑ کر کامیابی کی طرف چلے اگر حکمران خلوص نیت سے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے عہد پر قائم رہتے ہوئے سودی معیشت سے توبہ کر کے زکوة و عشر کا نظام اپنالیں تو ان کی تمام پریشانیاں دور ہوسکتی ہیں اگر حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے گی تو ہم دل کھول کر اس کی تحسین کریں گے ۔ ملک میں کوئی ہنگامی اور غیر معمولی صورتحال نہیں ، حکومت چیزوں کی قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کر سکی ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.