سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے مثال قائم کی ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

بدھ اکتوبر 20:05

سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے مثال قائم کی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

(جاری ہے)

ان انتخابات کے نتائج سے وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

ان انتخابات میں کئی نوجوان کامیاب ہو کر اسمبلی کا حصہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں جو ایک مثال ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے ایسا نہیں کیا۔ جمشید دستی پر جھوٹے مقدمات تھے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے تھے۔