Live Updates

خواجہ آصف اور فواد چوہدری میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

نواں آیا ایں سوہنیا کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اطلاعات میرا برخوردار ہے ،کوئی نہیں برخوردار ایسے بھی تو نکل آتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 19:12

خواجہ آصف اور فواد چوہدری میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :خواجہ آصف کے خطاب کے دوران وزیراطلاعات فواد چوہدری کو خواجہ آصف کی مخصوص جملے بازی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔خواجہ آصف کے خطاب کے دوران وفاقی وزیراطلاعات نے جملہ پھینکتے ہوئے کہا کہ '' نواں آیا ایں سوہنیا'' اس پر خواجہ آصف بولے کوئی نہیں ،وزیر اطلاعات اپنا برخوردار ہے اور برخوردار ایسے بھی تو نکل آتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا۔اس اجلاس میں نیب کی زیراحراست موجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایوان میں جہاں گرما گرم بحث ہوئی وہیں خواجہ آصف بھی حکومت کی ہمدردی میں بول پڑے۔اجلاس کے موقع پر اسمبلی میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کے لہجے میں فرعونیت نظر آتی ہے،حکومت انتقامی کاروائیاں کر رہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے بہت سی غلطیاں کیں۔موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ان غلطیوں سے سیکھے اور ان کو نہ دہرائے۔93 میں پیپلز پارٹی نے ہمیں اور 97 میں ہم نے پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ہماری انتقامی سیاست کے باعث پیدا ہونے والا خلا تیسری قوت نے پر کیا۔

تحریک انصاف کی حکومت غلطیاں دہرانے کی بجائے ہماری غلطیوں سے سیکھے۔اس دوران خواجہ آصف نے کہا کہ نیب کیا صرف سیاستدانوں کی کرپشن پکڑنے کے لیے بنائی ہے،اسے کسی اور محکمے کی کرپشن کیوں نہیں نظر آتی ۔اس پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری جن کا مائیک آن تھا ،جملہ پھینکنے کے لیے بولے کہ نواں آیا ایں سوہنیا ، یہ جملہ اس قدر اچانک تھا کہ تمام اراکین اسمبلی سمیت خود خواجہ آصف بھی ہنس پڑے۔

اپنی جملے بازی کے لیے مشہور خواجہ آصف اپنی تقریر روک کر بولے کوئی نہیں ،وزیر اطلاعات اپنا برخوردار ہے اور برخوردار ایسے بھی تو نکل آتے ہیں ۔اس پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی میں بھی خواجہ آصف کی جانب سے کہا جانے والا جملہ'' کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے'' کافی مقبول اور زبان زدعام ہو ا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات