نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صحت بگڑ گئی

لاہور کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے معائنہ، معدے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اکتوبر 2018 19:29

نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صحت بگڑ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صحت بگڑ گئی، لاہور کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے معائنہ، معدے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صحت بگڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو معدے میں تکلیف ہونے کے بعد لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے معدے کی حالت بہت خراب ہے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے معدے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے، تاہم اگلے کچھ روز تک انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا جائے گا. ہسپتال داخل کرنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے معدے کا آپریشن کیا جائے گا۔