آئی جی پنجاب نے پولیس یونیفارم دوبارہ تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا

دربار کی تقریب میں اکثریت نے کالے رنگ کی شرٹ اور خاکی پینٹ کے حق میں ووٹ دیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:24

آئی جی پنجاب نے پولیس یونیفارم دوبارہ تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پولیس یونیفارم دوبارہ تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

آئی جی آفس میں منعقدہ دربار کی تقریب میں آئی جی امجد جاوید سلیمی نے اہلکاروں سے وردی کی تبدیلی کا پوچھا جس پر اکثریت نے کالے رنگ کی شرٹ اورخاکی پینٹ کے حق میں ووٹدیا جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پہلے ہم اپنے وسائل کو دیکھ کر جلد اس پر فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنی وردیاں ہمارے سٹاک میں موجود ہے اس کو پولیس کانسٹیبلری میں موجود فورس کو دیدی جائیںگئیں اور فنڈز کے حساب دیکھ کر بہت جلد نئی وردی کی تبدیلی کی تاریخ بتا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :