پنجاب بھرمیں815ٹریفک حادثات میں10ا فراد جاںبحق919زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں815 روڈ ٹریفک حادثات میں 10افرادجاں بحق جبکہ 919افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔394معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں404ڈرائیوز،24کم عمرڈرائیورز377مسافراور138پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت226متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان74حادثات میں92متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل919متاثرین میں742مرد اور177خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں112فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور528افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 279زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں661موٹر سائیکلز،123آٹو رکشے،74موٹر کاریں،43وین12مسافربسیں،30ٹرک اور93دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔