گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کاپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیوننگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:31

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فیصل آباد سائیکالوجیکل سوسائٹی (ایف پی ایس)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیوننگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت انچارج شعبہ ڈاکٹر خالد محمود نے کی، سیمینارکا موضوع ’انٹروڈکشن آف ڈیٹا پروسیسنگ ملٹیپل ریگریشن، میڈیشن اینڈ موڈیریشن‘ تھا، اس موقعہ پر بائیو سائنٹیشن سلمان نے ایس پی ایس ایس کے فنکشنز و آپریشنز کی وضاحت کی، اسسٹنٹ پروفیسر شاہ رخ (گورنمنٹ کالج فاربوائز کاھنہ لاہور ) نے ریسرچ اورینٹڈ اور ایس پی ایس ایس سافٹ ویئر انسٹالیشن کے بارے میں حاضرین کو مفید معلومات بارے آگاہ کیا اور رہنمائی دی اس تقریب میں طلباء وطالبات نے بھی شرکت کی اور سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔