وزارت داخلہ کی شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب سے رائے طلب

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:40

وزارت داخلہ کی شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب سے رائے طلب کر لی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی وزارت داخلہ نیب کی رائے کی روشنی میں نام نکالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی کیونکہ شریف خاندان کے افراد کے نام نیب کی سفارش پر ہی ای سی ایل میں شامل کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی ایل معاملے میں شریف خاندان کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ایکشن لیتے ہوئے نیب حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو دی گئی درخواست کے پیش نظر نیب سے رائے طلب کی ہے کہ ان افراد کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے یا نہیں کیونکہ شریف خاندان کے افراد کے نام نیب کی سفارش پر ہی وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے تھے اس لئے نیب کی رائے کی روشنی میں ہی نام نکالنے سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔