Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر عطا ء الرحمان کی ملاقات

پنجاب میں نالج بیسڈ اکانومی کو فروغ دیا جائے گا:عثمان بزدار تین نئی یونیورسٹیاں بنانا چاہتے ہیں،غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس کے قیام کا خیر مقدم کریںگے

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:43

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر عطا ء الرحمان نے ملاقات کی ،جس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اورتعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے جدت سے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں’’ نالج بیسڈ اکانومی‘‘ کو فروغ دیا جائے گا۔ ہم پنجاب میں تین نئی یونیورسٹیاں بنانا چاہتے ہیں ۔ایک یونیورسٹی جنوبی پنجاب دوسری نارتھ پنجاب اور تیسری سنٹرل پنجاب میں بنائی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس کے قیام کا خیر مقدم کریںگے اوراب باتیں کرنے کا نہیںعمل کا وقت ہے ۔ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ڈاکٹر عطاء الرحمان کے تجربے سے استفادہ کیاجائے گا۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات