حبیب جالب کی بیٹی لیسکو حکام کی غفلت کا نشانہ بن گئیں

لیسکو نے حبیب جالب کی بیٹی کو چھوٹے سے گھر کا 75 ہزار بل بھیج دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 19:44

حبیب جالب کی بیٹی لیسکو حکام کی غفلت کا نشانہ بن گئیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :لیسکو حکام نے حبیب جالب کی بیٹی کو چھوٹے سے گھر کا 75 ہزار بل بھیج دیا۔ٹیکسی چلا کر گھر کا گزارہ کرنے والی طاہرہ حبیب بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہمارا معاشرے میں کبھی کبھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کو دیکھنے ،سننے اور پڑھنے کے بعد ہم حیران رہ جاتے ہیں کہ ہم کس سمت کو جارہے ہیں۔

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں محسنوں کے بعد انکی اولاد سے غیرمناسب سلوک کرنا قومی وطیرہ بن چکا ہے۔یہی کچھ ایسا ہی رویہ ہماری اور ہماری حکومت کی جانب سے ساری زندگی ہمارے حقوق کے لیے لڑنے والے حبیب جالب کی اولاد سے کیا جارہا ہے۔ایک جانب تو ہمارے سیاستدان سیاسی جلسوں میں حبیب جالب کے شعر پڑھ کر عوام کے لہو کو گرماتے ہیں وہیں انکی اولاد کی خبر تک نہیں لیتے ۔

(جاری ہے)

اپنے جلسوں میں حبیب جالب کی نظم ''میں نہیں مانتا'' پڑھ کر کارکنان سے داد پانے والے شہباز شریف نے ہی انکی اولاد کے لیے دئیے جانے والا وظیفہ بند کردیا۔جس کے بعد انکی اولاد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی۔ان ہی کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب نے طاہرہ حبیب جالب اس وقت لاہور میں نجی ٹیکسی سروس کی کیپٹن کے طور پر کام کررہی ہیں جس کی آمدن سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے، یہ گاڑی بھی انہوں نے بینک سے قرض لے کر خریدی ہے۔

وہ لاہور میں ایک چھوٹے سے گھر میں مقیم ہیں ۔لیسکو حکام نے حبیب جالب کی مہربانیوں اور کاوشوں کا بدلہ ادا کرنے کے لیے ان ہی بیٹی کو 75 ہزار کا بل بھیج دیا۔اس پر طاہرہ حبیب خاصی نالاں تھیں ۔انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ہماری بجلی چوری ہو رہی ہے اور لیسکو چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ہمیں تنگ کر رہی ہے۔اس بل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل آرہا ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ اپنے قومی محسنوں کی اولاد کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی شرمناک ہے۔