Live Updates

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی ملاقات

پارٹی معاملات اور تحریک انصاف کو مزید فعال اور متحرک جماعت بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:05

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پارٹی معاملات اور تحریک انصاف کو مزید فعال اور متحرک جماعت بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارشد داد نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کی تنظیم کو مزید فعال اور متحرک کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط جماعت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں، پارٹی کے کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے۔ عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے پرامن اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور عوام کی حقیقی ترقی اورخوشحالی کیلئے جو بس میں ہوا ضرور کریںگے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی جماعت ہے۔ پارٹی کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تحریک انصاف کو مزید مضبوط جماعت بنانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا خواب ہر صورت پورا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات