پی ایس ایکس کا گلگت میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:08

پی ایس ایکس کا گلگت میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے متعلق آگاہی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مقامی سرمایہ کاروں میں اسٹاکٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے صوبہ گلگت بلدستان کے شہر گلگت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ وزیرِ ورکس حکومت گلگت بلدستان جناب محمد اقبال اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ اس پروگرام کو گلگت بلدستان چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری اور دو بروکرز (ٹی آر ای اسرٹیفکیٹ ہولڈرز)، جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ اور زاہد لطیف خان سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلدستان چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے صدرعمران علی نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ پی ایس ایکس لوگوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی تعلیم فراہم کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے اور اس علاقے میں دوسری ایسی تقریب منعقد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلدستان میں کئی ممکنہ سرمایہ کار موجود ہیں لیکن البتہ یہاں کوئی بروکر کمپنی یا اس کی برانچ نہیں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقے کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے یہاں کوئی بروکر کمپنی اپنا برانچ آفس کھولے گی۔شرکاء کو پی ایس ایکس کے متعلق ایک تفصیلی ریویو دیا گیا۔ ان کو اسٹاک انویسٹمنٹ ، پی ایس ایکس کی تاریخ، سرمایہ کاری کے مواقع، ممکنہ رسک اور آمدنی کے پیرا میٹرز، لمبی مدت کیلئے سرمایہ کاری اور سمایہ کار کرتے ہوئے اہم نقات کا خیال رکھنے کے متعلق بتایا گیا۔

سرکاء کو بنیادی ڈھانچے، حکمت عملی اور ریکولیشن کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ ان کو یہ بتایا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ کیوں لمبی مدت کی سرمایہ کاری کیلئے ایک بہتر آپشن ہے۔ آخر میں وزیرِ ورکس حکومتِ گلگت بلدستان نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایکس کی جانب سے عوام الناس کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی آگاہی کیلئے تقریب کا انعقاد قابلِ تعریف قدم ہے۔ انہوں نے پی ایس ایکس کی جانب سے گلگت بلدستان کے علاقے کو ترجیح دینے پر اس کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پی ایس ایکس کو گلگت بلدستان کیلئے مستقبل کے پروگراموں اور منصوبوں میں تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔