بیوٹمزمیں سالانہ سپورٹس اولمپیاڈ2018 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:11

بیوٹمزمیں سالانہ سپورٹس اولمپیاڈ2018 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) بیوٹمز کی طالبات کسی میدان میں کم نہیں ،تعلیم اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں کے میدانوں میں ہماری طالبات کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں بلوچستان کی خواتین اور پسماندہ طبقات کے لئے بیوٹمز کی طالبات مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2018 میں طالبات اور خواتین اساتذہ کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2018 میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔خواتین کے انفرادی ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں میتھن ریس عمیمہ ،سو میٹر ریس اقصیٰ نساء، دو سو میٹ ریس نرما حمید،ڈسکس تھرو بتول اور جیولن تھرو دعا شہزاد ی نے کامیابی اپنے نام کی ۔

(جاری ہے)

خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میںبی ایس آئی ٹی، بی ایس فائن آرٹس، بی ایس اکنامکس اورفیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسز نے کامیابی حاصل کی بیڈ منٹن کے مقابلو ں میںفیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسز ، آئی آر، سول انجینئرنگ اور سوشیالوجی نے کامیابی سمیٹی۔

جبکہ مردوں کے والی بال مقابلوں میں مائیننگ انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز ،میتھس،میکنیکل انجینئرنگ،سول انجینئرنگ،بی ایس اکنامکس،جیالوجیکل انجینئرنگ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے میدان مار لیا ۔ اس سے قبل بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2018کے دوسرے روز رسہ کشی کے مقابلوں میں فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ،الیکڑیکل انجینئرنگ ،کمپیوٹر سائنس،ٹیلی کام ا نجینئرنگ، آئی ٹی ،سول انجینئرنگ، جیولوجیکل انجینئرنگ اور فیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسز نے اپنے مقابلے جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سکریبل کے مقابلوں میںکمپیوٹر سائنس،الیکڑیکل انجینئرنگ ،فیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسز، انٹر نیشنل ریلیشنز، فائن آرٹس ،فزکس اور انگلش ڈیپارٹمنٹ نے کامیابی سمیٹی ۔بیڈ منٹن کے مقابلوں میں فیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسز،الیکڑیکل انجینئرنگ ،جیولوجیکل انجینئرنگ، کیمیکل انجینئرنگ،پیٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر نے پہلے مرحلے میں جیت اپنے نام کی۔

ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں بی ایس اکنامکس ، بی ایس الیکڑیکل انجینئرنگ ،بی ایس سول انجینئرنگ اورفیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسز فاتح رہے۔ فٹبال کے مقابلوں میں ژوب کیمپس ،کمپیوٹر سائنس،بی ایس آئی ٹی ،بی ایس پیٹرولیم اینڈ گیس انجینئرنگ،بی ایس الیکٹرونک انجینئرنگ، بی ایس مائنگ انجینئرنگ اور بی ایس سافٹ وئیر انجینرنگ نے حریف ٹیموں کو مات دی ۔

یاد رہے کہ بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2018 , 15تا22اکتوبر 2018تک جاری رہے گا جبکہ سالانہ اولمپیاڈ میں طلباء و طالبات ، اساتذہ و دیگر عہدیداران سمیت چار ہزار سے زائدکھلاڑی مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیںجس میںایتھلیٹکس، کرکٹ،فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، باسکٹ بال، رسہ کشی، شطرنج،والی بال جبکہ سٹوڈنس آفیئرز کے زیر اہتمام مضمون نویسی، تقریری و شعری مقابلہ،ڈرامہ کمپیٹیشن،اور مقابلہ موسیقی شامل ہیں۔

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے اگلے مرحلے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز کے طلباء ہر میدان میں ہر اول دستے کا کردار سر انجام دے رہے ہیں چاہے تعلیمی افق ہو یا کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوان ہر شعبے میں ترقی کا سفر خوش اسلوبی سے طے کر رہے ہیں۔