نیشنل بینک افغانستان کے اکاؤنٹ سے لاکھوں ڈالر خردبرد کی اطلاعات ،حساس اداروں نے تحقیقات شروع کردیں
سابق برانچ منیجر جلال آبادفضل رحیم اور رفیق افغانی کے ملوث ہونے کا انکشاف نیویارک سے لاکھوں ڈالرز فرضی ناموں سے مبینہ طور پر ایریا چیف طارق خٹک کی پشت پناہی سے غیر قانونی طور پر نکلالے گئے
بدھ 17 اکتوبر 2018 21:38
(جاری ہے)
نیشنل بینک کی پالیسی کے مطابق ڈالرز کی ٹیلی گرافک ٹرانسفر (ٹی ٹی)نیویارک میں قائم نیشنل بینک کی برانچ کے ذریعے کی جاتیں۔
بااثر نینشل بینک کے افسران کے خلاف لاکھوں ڈالرز کی غیر قانونی منتقلی کی شکایات کے بعد جاری انکوائری رپورٹ کو بھی دبا دیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا بااثر کرپشن مافیا کو مبینہ طور پرعدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے چند افسران کی پشت پناہی حاصل تھی۔بعدازاں نہ صرف انکوائری رپورٹ کو دبا دیا گیا بلکہ آپریشنل منیجر کو قربانی کا بکرا بنائے جانے کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس (ر) نورالحق کے فیصلے کی بہی دھجیاں اڑا دی گئیں۔آن لائن کے استفسار پر قربانی کا بکرا بنائے گئے جلال آباد افغانستان نیشنل بینک کے آپریشنل منیجر یوسف خان نے بتایا یہ بات درست ہے نیشنل بینک گلگت سے جنرل منیجر کریڈٹ زر ولی خان کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا۔لیکن انہیں انکوائری کمیٹی کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ان کی اطلاعات ہیں کہ پاکستان نیشنل بینک ہیڈ آفس سے جاری لیٹر میں مزار شریف افغانستان کے منیجر عظمت علی شاہ کا نام شامل نہیں ہے۔صرف گلگت سے آڈٹ چیف کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا۔بعدازاں مالی خسارے کی وجہ سے مزار شریف نیشنل بینک کی برانچ کو بند کرنا پڑا۔نیشنل بینک سے جبری نکالے گئے سابق منیجر کا مزید کہنا تھا۔نیشنل بینک کی افغانستان کی چاروں برانچوں سے دو ابھی آپریشنل ہیں۔الزامات عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھامزار شریف کے منیجر کو بچانے کے لیے انکوائری ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔بااثر مافیا نے تمام تر راستے بند کر دیئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چکر اور وکلائ کے رویوں سے تنگ آگیا ہوں۔کیس لگنے کا دو سال سے انتظار ہیں۔عدالت کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکے۔ بااثر نیشنل بینک کے کرپٹ افسران کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔جو قومی بینک کو مالی خسارے سے اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو گا۔جس سے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے فرضی ناموں سے مختلف ممالک سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے منی لانڈرنگ کا سلسلہ بند ہوجائے گا۔بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کوسسٹم پر ہیکرز کے حملے کے نام پر لوٹنے کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔ملک کی معاشیات پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوگے۔۔۔۔۔۔۔۔وحید ڈوگرمزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.