وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے ترکی کے نائب وزیر دفاع محسن دیری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:40

وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے ترکی کے نائب وزیر دفاع محسن دیری کی سربراہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ترکی کے نائب وزیر دفاع محسن دیری نے پاکستان میں متعین سفیر احسان مصطفی یردکل سمیت دیگر ترکش حکام پر مشتمل وفد نے وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے نے دفاعی صنعت اور ٹیکنیکل کے شعبے پاک ترک تعاون دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک شراکتداری کا لازمی جزو ہے ۔

وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک شراکتداری کو بھی اسی طرح وسعت دی جائے ۔وفاقی وزیر نے پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے والے فلیٹ ٹینک کا حوالہ دیا جو کہ کراچی شپ یارڈ میں تیار ہوا تھا ۔ وفاقی وزیر نے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر نے ترکش حکام کو سی پیک اور گوادر کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا ۔