راولپنڈی پولیس کی کاروائی می،5اشتہاریوں اور4مفروروں سمیت21ملزمان گرفتار

6730 گرام چرس اور23لیٹر کھلی شراب برآمد

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:40

راولپنڈی پولیس کی  کاروائی می،5اشتہاریوں اور4مفروروں سمیت21ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں5اشتہاریوں اور4مفروروں سمیت21ملزمان کو گرفتار کر کے 6730 گرام چرس اور23لیٹر کھلی شراب برآمد کرلیا تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اشتہاری وسیم ،تھانہ بنی پولیس نے اشتہاری شہزاد ، اشتہاری افتخار ،تھانہ نیو ٹائون پولیس نے اشتہاری اسد،تھانہ صادق آ باد پولیس نے اشتہاری معزاللہ ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عدالتی مفرور مظہر الحق ،عدالتی مفرور سکندر جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے عدالتی مفرور کامران ،عدالتی مفرور اسامہ کو گرفتار کر لیاتھانہ مندرہ پولیس نے رشید سے 2500 گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے شوکت سے 1075گرام چرس،وسیم سے 1120گرام چرس ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مہران سے 200گرام چرس،اشرف اور عمیر سے 775 گرام چرس،عظمت سے 520گرام چرس، ہدایت سے 540گرام چرس ،تھانہ آراے بازار پویس نے ارشد سے 08لیٹر کھلی شراب ،تھانہ کینٹ پولیس نے ظفر سے 5 لیٹر کھلی شراب ،تھانہ سول لائن پولیس ناصر سے 5 لیٹر کھلی شراب جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے احسن سے 5 لیٹر کھلی شراب برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :