پاک ایران وزراء خارجہ کا ایرانی فوجیوں کی گمشدگی کے بعد رابطہ

پاکستان کسی کوبھی اس قسم کی مذموم کارروائی کی اجازت نہیں دےگا،اس طرح کاروائیوں سے تعلقات خراب نہیں ہونے دیں گے،وزیر خارجہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 20:42

پاک ایران وزراء خارجہ کا ایرانی فوجیوں کی گمشدگی کے بعد رابطہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :پاک ایران وزراء خارجہ کا ایرانی فوجیوں کی گمشدگی کے بعد پہلی بار رابطہ ہوا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب گزشتہ روز 12 ایرانی فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے رابطہ کیا ہے ۔

ٹیلی فونک رابطے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ کو ایرانی فوجیوں کی تلاش کے لیے کی جانے والی پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحدکومکمل طورپرپرامن بنایاجائےگا۔پاک ایران ڈی جی ایم اووزکےمابین ہاٹ لائن رابطہ موجودہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کسی کوبھی اس قسم کی مذموم کارروائی کی اجازت نہیں دےگا۔

انکا کہنا تھا کہ ایرانی فوجیوں کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔میرجاوہ سےملحقہ سرحدی علاقےمیں فضائی نگرانی،مزیدفوج تعینات کردی گئی۔پاک ایران افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیاں رابطےمیں ہیںاس پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ تمام رکاوٹیں دورکرکےباہمی سرحدکوامن کی سرحدبنائیں گے۔پاکستانی کاوشوں پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نےشاہ محمود قریشی کاشکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق ایرانی فوجیوں کو اغوا کرنے کا واقعہ پاک ایران سرحد پر پیش آیا۔ ایرانی فوجی سرحد پر ڈیوٹی پر معمور تھے جب انہیں اغوا کیا گیا۔