شاہ محمود قریشی کو ایرانی ہم منصب جواد ظریف کا ٹیلی فون

16اکتوبر کو ایرانی گارڈز کے اغوا سے سرحد پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال سکیورٹی ادارے اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں ، ایران کی ملٹری اور خفیہ اداروں سے بھی تعاون جاری ہے،وزیر خارجہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:49

شاہ محمود قریشی کو ایرانی ہم منصب جواد ظریف  کا ٹیلی فون
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ٹیلی فون کیا اور 16اکتوبر کو ایرانی گارڈز کے اغوا سے سرحد پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سکیورٹی ادارے اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ایران کی ملٹری اور خفیہ اداروں سے بھی تعاون جاری ہے۔

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ٹیلی فون کیا اور 16اکتوبر کو ایرانی گارڈز کے اغوا سے سرحد پر پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے اس واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ادارے اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ایران کی ملٹری اور خفیہ اداروں سے بھی تعاون جاری ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم او کے درمیان بھی اس معاملے پر بات چیت ہو چکے ہے۔ ایسے واقعات کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ جواد ظریف نے ایرانی اہلکاروں کی تلاش کے لئے پاکستان کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاک ایران سرحد پر مکمل امن کے لئے پاکستان سے مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پائینگے مشترکہ دشمن پاک ایران قریبی دوستانہ تعلقات پر ناخوش ہیں۔