ایس پی ایس ایس سافٹ ویئر مختلف شعبوں میں ڈیٹا کے تجزیہ کے لئے مقبولیت حاصل کرچکا ہے، ڈاکٹر باسط انصاری

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:51

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے چیئر مین ڈاکٹر باسط انصاری نے کہا کہ طب اور سائنس کے ساتھ سماجی و انسانی علوم میں بھی ریسرچ کے لئے ڈیٹا کلیکشن اور اس کے تجزیہ کی بنیادی اہمیت ہے۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ایس پی ایس ایس سافٹ ویئر مختلف شعبوں میں ڈیٹا کے تجزیہ کے لئے مقبولیت حاصل کرچکا ہے اور اس کا سیکھنا بھی ریسرچ اسکالروں کے لئے ناگزیر ہے۔

ڈیٹا انالیسس کسی بھی ریسرچ کا بنیادی حصہ ہے،ملٹی ڈسپلنری ریسرچ میں ڈیٹا انالیسس کے لئے ایس پی ایس ایس بہت مددگار ہے۔ مذکورہ ورکشاپ ایس پی ایس ایس کے ذریعے طلباوطالبات میں ریسرچ جیسی اہمیت کے حامل عنوان کی پذیرائی کوروشناس کرایا گیا۔

(جاری ہے)

یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ وقت کے ہرگزرتے لمحات اور عصر حاضر کے تقاضے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ریسرچ کو فروغ دیاجائے اور اس طرح کی کاوشوں سے ہی نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے زیر اہتمام شعبہ ہذا میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ بعنوان ’’ ہینڈزآن ورکشاپ آن ایس پی ایس ایس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر باسط انصاری نے مذکورہ ورکشاپ کے انعقاد پر شعبہ کی مشیر امور طلبہ شازیہ تبسم اور نعمان احمد کی کاوشوں کو سراہا ۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ طلباوطالبات نے ورکشاپ کے انعقاد کو بیحد سراہا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ کا تواتر سے انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس طرح کے ورکشاپس کا سلسلہ ڈیپارٹمنٹ میں جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :