جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب (کل) ہوگی

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:51

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب (کل) جمعرات کی صبح 9:30 بجے شعبہ ہذا میںمنعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شجرکاری مہم کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان پودالگا کرکریں گے۔ شعبہ ہذا کے طلبہ اپنے شعبہ اور جامعہ کی خوبصورتی کے لئے شجرکاری مہم اپنی مدد آپ کے تحت شروع کررہے ہیں، جس میں گڑھے کھودنے اور مٹی وکھاد بھرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :