امریکی خبر رساں ادارہ شریف خاندان کی کرپشن کی ایک اور کہانی منظر عام پر لے آیا

شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی،ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی،وال اسٹریٹ کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 21:00

امریکی خبر رساں ادارہ شریف خاندان کی کرپشن کی ایک اور کہانی منظر عام ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :پانامہ لیکس کے بعد ایک اور غیرملکی خبر رساں ادارے وال اسٹریٹ نے شریف خاندان کی ایک اور کرپشن بے نقاب کردی۔وال اسٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان نے کے الیکٹرک منصوبے میں کرپشن کی اور رشوت وصول کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس نے شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کو بے نقاب کیا تھا جس کے بعد پاکستان کی سیاست میں ایک بھونچال آیا اور پہلے نواز شریف کو وزارت اعظمیٰ اور پھر عملی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑا۔

پانامہ لیکس کے بعد منظر عام پر آنے والی آف شور کمپنیوں کی بنیاد پر نیب نے تفتیش کی اور ریفرنس دائر کیا جس میں شریف خاندان کو سزا سنائی گئی اور انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تاہم ابھی وہ سزا معطلی کے بعد جیل سے باہر آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین خبر کے مطابق امریکی خبر رساں ادارہ وال اسٹریٹ شریف خاندان کی کرپشن کی ایک اور کہانی منظر عام پر لے آیا۔

وال اسٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی اور ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی۔امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے پس پردہ شریف برادران سے تعلقات بڑھائے۔شریف برادران سے قریبی غیرملکی مشیر سے دو کروڑ روہے کا معاہدہ کیا۔عارف نقوی نے ای میل کی ، معاملہ غلط ہاتھوں میں گیا تو دھماکہ ہو گیا۔

ای میل میں انکشاف کیا گیا کہ کک بیکس کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ شریف برادران نے کرنا ہے۔کک بیکس کے طور پر دی جانے والی رقم شریف خاندان کو الیکشن فنڈ یا فلاحی کاموں کی آڑ میں دی جائے گی۔ای میل میں یہ بھی کہا گیا کہ 2 کروڑ ڈالر شریف خاندان تک پہنچانے کا فیصلہ بھی شریف برادران کریں گے۔وال اسٹریٹ کے دعوے کے مطابق کک بیکس کی ڈیل 5 سال پہلے کی ہے اور اس سارے معاملے میں شریف خاندان اور ابراج کیپٹل کے معاملے کو خفیہ رکھا گیا۔