شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں علامہ اقبال تقریری مقابلے میں کامیاب طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ کی تقسیم

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:05

سکھر ۔ 17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائیس چانسلر سیکریٹیریٹ میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے علامہ اقبال تقریری مقابلے اور یوتھ کارنیوال میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلبہ و طالبات کی صلاحیات میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انعامات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سیف اللہ شیخ، جاوید اقبال، فرزانہ پروین، علی اکبر گھمرو، عبدالکریم آرائیں، عمران علی، مظہر علی پھلپوٹو، عائشہ اریج اور گل خان تالانی شامل تھے۔ ہر ایک طالبعلم کو 5000روپے کے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :