نیپال میں تودہ گرنے کے باعث ہلاک ہونے والے جنوبی کورین5 کوہ پیمائوں کی لاشیں جنوبی کوریا پہنچ گئیں

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:14

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) نیپال میں تودہ گرنے کے باعث ہلاک ہونے والے جنوبی کورین5 کوہ پیمائوں کی لاشیں جنوبی کوریا پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماملک کے اعلی پائے کے کوہ پیما چانگ ھو کہ قیادت میں مائونٹ گورجا سر کرنے کی مہم پر تھے کہ اسی دوران ایوا لانچ تودہ گرنے کے باعث5 کوہ پیما اور ان کی4 نیپالی گائیڈ ملبہ میں دبنے کے باعث ہلاک ہوگئے ان تمام گائیڈز اور کوہ پیمائوں کی لاشیں امدادی کارکنوں نے اتوار کو دھائولاگیری نامی مائونٹین رینج میں ملبہ میں سے نکالی تھیں ۔

جنوبی کورین 5 کوہ پیمائوں کی لاشیں بدھ کو ایچیان ائرپورٹ پر پہنچیں تو گمزدہ خاندانوؓں اور دوست احباب نے لاشوں کو اشکبار آنکھوں سے وصول کیا ۔ یونین آف ایشیئن الپائین ایسو سی ایشن کے سربراہ لی این جونگ نے صحافیوں کو بتا یا ان مایہ ناز کوہ پیمائوں کی ہلاکت سے تما م کوہ پیما افسردہ اور دکھی ہیں کیونکہ ہماری ان کے ساتھ کئی یادیں وابستہ ہیں

متعلقہ عنوان :