Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس لیڈرز کی ملاقات ،ْ درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور تجاویز پیش کیں

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:18

وزیر اعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس لیڈرز کی ملاقات ،ْ درپیش مختلف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے کونسل آف بزنس لیڈرز نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں محمد علی ٹبہ، بشیر علی محمد، ثاقب شیرازی، ثمینہ رضوان، بابر بدات، خاور انور خواجہ اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خزانہ اسدعمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین، گورنر سٹیٹ بینک اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ کاروباری رہنمائوں نے معیشت کے استحکام، صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لئے درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور اس حوالہ سے تجاویز پیش کیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات