Live Updates

سالانہ دس بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے ،ْ روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،ْ سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف سے نیب تحقیقات کررہاہے ،ْ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ،ْ شریف برادران کے حکومت میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں تو فرق واضح ہو جائیگا ،ْوزیراعظم عمران خان وہ ملک بنائیں گے جو کبھی بھیک نہیں مانگے گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:22

سالانہ دس بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے ،ْ روک تھام کیلئے اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سالانہ دس بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے ،ْ روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،ْ شہباز شریف سے نیب تحقیقات کررہاہے ،ْ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ،ْ شریف برادران کے حکومت میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں تو فرق واضح ہو جائیگا ،ْوزیراعظم عمران خان وہ ملک بنائیں گے جو کبھی بھیک نہیں مانگے گا۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا‘ حکومت ملک سے منی لانڈرنگ اور ملک سے لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان وہ ملک بنائیں گے جو کبھی بھیک نہیں مانگے گا۔

انہوںنے کہاکہ ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب ہوگیا ہے۔ جو قرضہ لیا گیا اسے کہاں خرچ کیا ۔ ملک سے سالانہ دس بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے قومی احتساب بیورو تحقیقات کر رہا ہے۔ دودھ کا دودھ ‘ پانی کا پانی ہو جائے گا، ان کے حکومت میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں تو فرق واضح ہو جائے گا۔ یہ لوگ امیر سے امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے مگر ایک دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کیا جائے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں احتساب کے عمل کو آگے بڑھا ئے گی۔ راستہ مشکل ضرور ہے منزل آسان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات