Live Updates

صاحبزادہ عامر جہانگیر کا معاون خصوصی برائے غیرملکی سرمایہ کاری کا عہدہ قبول کرنے سے انکار

صاحبزادہ عامر جہانگیر نے سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے سے انکار کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 21:20

صاحبزادہ عامر جہانگیر کا معاون خصوصی برائے غیرملکی سرمایہ کاری کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :صاحبزادہ عامر جہانگیر نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد معاون خصوصی برائے غیرملکی سرمایہ کاری کا عہدہ قبول کرنے سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صاحبزادہ عامر جہانگیر کو معاون خصوصی برائے غیرملکی سرمایہ کاری مقرر کیا تھا۔ کابینہ سیکرٹریٹ سے جا ری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے گذشتہ روز صاحبزادہ عامر جہانگیر کی بطور معاون خصوصی برائے غیرملکی سرمایہ کاری تقرری کی تھی ۔

تاہم اس معاملے پر خاتون صحافی ثنا بُچہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر جہانگیر کے خلاف کیسز کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ثنا بُچہ کا کہنا تھا کہ عامر جہانگیر پر تین مرتبہ بنک نادہندہ ہونے کا الزام ہے، ان سے تین مرتبہ ان لینڈ ریونیو میں تفتیش کی جا کی ہے جبکہ لندن میں بھی انہیں پیسوں کے فراڈ کیس میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہی نہیں بلکہ لندن کے تمام کسینوز میں بھی ان کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ عامر جہانگیر کی تقرری اور ان کے خلاف کیسز کی انکوائریز سے متعلق خبریں آنے کے بعد بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود کبھی اقربا پروری کے خلاف باتیں کرتے تھے تاہم حکومت سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے بہت سے قریبی ساتھیوں کو اہم ترین عہدوں پر فائز کردیا ہے۔

صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی برائے غیرملکی سرمایہ کاری کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر آنے والی تنقید کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ معاون خصوصی برائے غیرملکی سرمایہ کاری کا عہدہ قبول نہیں کریں گے۔                                                                          
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات