Live Updates

اراکین اسمبلی کی شکایات پر سینئر وزیر کا نوٹس ، کچی آبادیوں کو نہ چھیڑا جائے :ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ جاری

تجاوزات کے خلاف مہم لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف ہے ،غریبوں کو تنگ نہ کیا جائی: عبدالعلیم خان

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:24

اراکین اسمبلی کی شکایات پر سینئر وزیر کا نوٹس ، کچی آبادیوں کو نہ چھیڑا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مختلف شہروں سے کچی آبادیوں کو گرائے جانے کی اراکین اسمبلی کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی شہر ،قصبے یا دیہات میں کچی آبادی کا ایک بھی گھر نہیں گرنا چاہیے ،وزیر اعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ تجاوزات کے خلاف ہونے والا یہ آپریشن قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کے خلاف ہے اس کا مقصد ہر گز کسی غریب شہری کو تنگ کرنا نہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلئے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ کچی آبادیو ں کے خلاف کاروائی کی اطلاع ملی تو اس میں ملو ث افسران اور اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنرز کو فیکس کے ذریعے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے دفتر سے خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کہیں کسی جگہ آئندہ ایسی شکایت موصول نہ ہو ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات