وزیراعلیٰ محمودخان کی وزیرمعدنیات کے چچااورسابق گورنرکے ناناکی وفات پر تعزیت

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:24

وزیراعلیٰ محمودخان کی وزیرمعدنیات کے چچااورسابق گورنرکے ناناکی وفات ..
پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان کے چچا محمد علی اور سابق گورنر انجیئنر شوکت اللہ کے نانا ملک پائندہ محمد خان کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔