منشاء بم کو بیٹے سمیت 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:33

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے منشاء بم اور اس کے بیٹے کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز منشا بم کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے منشا بم کو بیٹے سمیت 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،منشا بم پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے، سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست پر سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کے خلاف کارروائی کے لیے کیس کی سماعت کی اور گرفتاری سمیت تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔