6 واں نیشنل ویٹرنز کرکٹ کپ ،لاہور لائنز نے لا ہور پینتھر کو 6 وکٹوں سے شکست دید ی

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:41

6 واں نیشنل ویٹرنز کرکٹ کپ ،لاہور لائنز نے لا ہور پینتھر کو 6 وکٹوں سے ..
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹے نیشنل ویٹرنز اوور 50 ، T-20 کرکٹ کپ کے مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، اس سلسلے کا میچ لاہور لائنز اور لاہور پینتھر کے درمیان ریس کور س پارک گرائونڈ پر کھیلا گیا جو کہ لاہور لائنز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ لاہور پینتھر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

شاہد انور نے 33، منظور الہٰی 21، زبیر ادریس 22 اور سلمان خان نے 18 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور لائنز کی طرف سے امتیاز شاہ نے 3/20، عامر توصیف 2/8، یاری خان 1/24، آفتاب انجم 1/18 اور جاوید حفیظ نے 1/30وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور لائنز نے 19.2 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ کفایت حسین نے 37، بابر الطاف بٹ 38، نصیر بھٹی 30 اور دستگیر بٹ نے 14 رنز بنائے۔ لاہور پینتھر کی طرف سے شاہد انور، رضا خان اور خواجہ بشارت نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ قیصر وحید ، محمد آصف امپائر جبکہ فرخ الیاس راجہ سکورر تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ موجود تھے۔