5واں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ ،لاہور بادشاہ نے چوہدری سپورٹس کو 9 رنز سے ہرادیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:41

5واں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ ،لاہور بادشاہ نے چوہدری سپورٹس کو ..
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) گولڈن ایگلز کے زیر اہتمام 5 ویں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ کا میچ چوہدری سپورٹس اور لاہور بادشاہ کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جو کہ لاہور بادشاہ نے 9 رنز سے جیت لیا۔ لاہور بادشاہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ناصر محمود نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71، نعیم الحق 34، یاسر جنید 31 اور عامر ریاض نے 22 رنز بنائے۔ چوہدری سپورٹس کی جانب سے جاوید حفیظ نے 3/20اور رحمان قادر 3/48 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں چوہدری سپورٹس 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بناسکی۔ چوہدری شفقت حسین نے 49،عامر بٹ 41 اور شیراز بٹ نے 37 رنز بنائے۔ لاہور بادشاہ کی طرف سے امتیاز شاہ نے 2/46 اور نعیم الحق نے 1/48 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی عابد شیخ نے ناصر محمود کو مین آف دی میچ کا انعام دیا جبکہ جمشید علی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :